مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
8 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 19 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ •
مقامی خبریں

.مانسہرہ: کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سالہ بچے کی مبینہ ہلاکت، انکوائری رپورٹ مکمل

19-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 27 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں پانچ سالہ بچے کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کی ہدایت پر واقعے کی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے تحقیقات کے دوران ہسپتال انتظامیہ، متعلقہ ڈاکٹروں اور مدعی کنزہ شاہ کے بیانات قلمبند کیے، جبکہ واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور میڈیکل ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ معاملے کی مزید طبی جانچ اور حقائق کی مکمل وضاحت کے لیے سیکرٹری محکمہ صحت خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، تاکہ بچے کے علاج، طبی صورتحال اور مبینہ ہلاکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے اور عدالتی اجازت حاصل کرنے کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل بھی کروایا جائے، تاکہ بچے کی موت کی اصل وجہ کا تعین طبی اور قانونی بنیادوں پر ممکن ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی خان کو پیش کر دی گئی ہے۔ اب رپورٹ میں دی گئی سفارشات اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انکوائری رپورٹ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں، جبکہ بچے کی موت کی حتمی وجہ اور کسی ممکنہ غفلت یا ذمہ داری کا تعین مزید طبی اور قانونی کارروائی کے بعد ہی ہو سکے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
سید معصوم شاہ مرحوم کی زوجہ سید بلال شاہ جنرل سیکرٹری ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ اور سید وقار شاہ کالج روڑ کی والدہ محترمہ اج وفات پا چکی ہیں جنکی نمازجنازہ بروز بدھ30۔2 پر کہو والی زیارت میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت۔ فرماکر ثواب دریں حاصل کریں اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے آمیں ثمہ آمین