مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
29 جمادی الاول 1448 ہجری · منگل، 10 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • .راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • .راولپنڈی: 92 نیوز کی اینکر ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ سے جاں بحق، شوہر حراست میں • ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش مل گئی • خیبر پختونخوا میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا اقدام، اگلے ہفتے سے 5 جدید موبائل ڈرگ اسکریننگ لیبارٹریز فعال کرنے کا فیصلہ • ہری پور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری سے مسمار، عوامی راستے واگزار کرانے کا عمل جاری • مانسہرہ: صفدر روڈ پر افسوسناک حادثہ، ٹی ایم اے کے ٹریکٹر کی زد میں آ کر 7 سالہ بچہ جاں بحق •
پاکستان

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

19-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 75 وزٹ
Read in English
بٹراسی/اسلام آباد: اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس نے آئی ایس پی آر (ISPR) کا ایک یادگار دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ نشست کا مرکزی موضوع افواجِ پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیاں اور ان کی وہ داستانیں تھیں جو نوجوان نسل کے لیے عزم، بہادری اور حب الوطنی کی روشن مثال ہیں۔
اس موقع پر کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء سے گہری عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ انہیں شہداء کی قربانیوں، قومی سلامتی اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔
دورے کے دوران یہ امر باعثِ فخر قرار پایا کہ اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے 300 سے زائد فارغ التحصیل کیڈٹس افواجِ پاکستان کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دورے کے اختتام پر کیڈٹس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک خصوصی یادگاری سووینئر پیش کیا، جس میں کیڈٹ کالج بٹراسی کے بہادر شہداء کی تصاویر شامل تھیں۔ یہ سووینئر شہداء کی عظیم قربانیوں، ان کی یاد اور وطن سے محبت کی علامت تھا۔
یہ دورہ نوجوانوں میں حب الوطنی، قومی ذمہ داری اور شہداء کی قربانیوں سے وابستگی کے جذبے کو مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔