مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
5 جمادی الثانی 1448 ہجری · پیر، 16 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
پاکستان

.جاپان کا پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان، 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں خریدی جائیں گی

14-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 41 وزٹ
Read in English
اسلام آباد: جاپانی حکومت نے پاکستان میں انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے اور ضروری ویکسین کی خریداری کے لیے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی نئی مالی گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس مالی معاونت کے ذریعے پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (PEI) سال 2027 کی انسدادِ پولیو مہمات کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں خریدے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ تاہم ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سال 2024 میں 74 کیسز سامنے آئے تھے، جو 2025 میں کم ہو کر 31 رہ گئے، جبکہ 2026 میں اب تک 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال سامنے آنے والے 8 کیسز میں سے 6 کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا سے ہے، جہاں سیکیورٹی خدشات اور رسائی کے مسائل کے باعث انسدادِ پولیو مہمات کو مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ’’روڈ میپ ٹو زیرو‘‘ کے تحت نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2026-27 تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد 2027 کے اختتام تک ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے ہر مرحلے میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا جاتا ہے، جبکہ 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اس قومی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی مالی معاونت ایک ایسے اہم وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے فراہم کی جانے والی ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے ہدف کے مزید قریب لے جا رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے پاکستان کی صحت سے متعلق ترجیحات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان 1996 سے یونیسف اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں انسدادِ پولیو کی کوششوں کی مسلسل معاونت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھائی گئی نئی گرانٹ 2027 کے اختتام تک پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے لیے جاپان کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026