مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
3 جمادی الثانی 1448 ہجری · ہفتہ، 14 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کا سخت بیان، سرحد پار کرنے والوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

30-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 133 وزٹ
Read in English
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحد پار کرنے والے کسی بھی شخص کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں اور سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ 13 سال تک اقتدار میں رہنے والوں سے بھی حساب لیا جانا چاہیے، لیکن ہم سے صرف 13 دن کا حساب مانگا جا رہا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت پر بزدلانہ حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پاکستان کی سرحد عبور کرے گا، اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تجاوزات کے معاملے پر دوٹوک مؤقف
تجاوزات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مشیر اطلاعات نے بھی گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے، وہ جگہیں خالی کر دیں۔ مفتی محمود مرکز کی حیثیت اور اس سے متعلق معاملات کا فیصلہ متعلقہ انتظامیہ کرے گی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کو انصاف اور دین کا درس دیتے ہیں، اگر وہ خود قبضہ مافیا کا حصہ بن جائیں تو پھر وہ دوسروں کو کیا سبق دیں گے؟ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات سے متعلق تمام معاملات متعلقہ محکمہ شفاف انداز میں دیکھ رہا ہے اور وہ کسی کے حق میں سفارش نہیں کریں گے۔
گورنر نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات کی زد میں آتا ہے تو اسے بھی گرایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق قانون کا اطلاق سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اور کسی کو خصوصی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔
دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ پر اجلاس
دوسری جانب پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رپورٹ کے مختلف نکات پر غور کیا گیا۔
انکوائری رپورٹ میں اسکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے مبینہ استعمال پر اسکول کے مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کی غفلت اور کوتاہیوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔
اجلاس میں انکوائری رپورٹ کے نتائج زیرِ بحث آئے، جبکہ واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام کی ذمہ داریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی توجہ دی گئی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محمد صادق ڈرائیور ٹی ایم اے بفہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بوقت 4 بجے والی زیارت، کالج روڈ پر ادا کی جائے گی۔