پاکستان
نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار
23-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
24 وزٹ
Read in English
خان گڑھ میں 27 افراد پر مشتمل پنچایت کا معاملہ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی
مظفرگڑھ: پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تین نو عمر لڑکوں کو ایک دوسرے نوعمر لڑکے کے جوتے چومنے پر مجبور کرنے کے معاملے میں پولیس نے پنچایت میں شریک چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق، مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان افتخار ملکانی نے بتایا کہ 21 اکتوبر کو خان گڑھ کے علاقے میں ایک پنچایت منعقد ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 27 افراد شریک تھے۔
پولیس کے مطابق، یہ پنچایت 15 اکتوبر کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد بلائی گئی تھی۔ الزام ہے کہ معمولی رنجش کے باعث تین نو عمر لڑکوں نے ایک دوسرے نوعمر لڑکے کو زنجیروں سے باندھا، اس پر تشدد کیا اور اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق، پنچایت میں بھی متاثرہ لڑکے کے جوتے چومنے کا حکم دیا گیا۔ واقعے کے سلسلے میں چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں