مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 17 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
پولیس

.مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری

17-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 40 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): ضلع مانسہرہ میں آئس سمیت دیگر منشیات کی مبینہ فروخت اور اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف پولیس کی کارروائیوں پر سوالات اٹھنے کے بعد ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے سخت نوٹس لے لیا۔ منشیات فروشوں، بالخصوص آئس کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بالخصوص آئس جیسی خطرناک منشیات کی روک تھام اور اس کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر متعدد ایس ایچ اوز سے جواب طلبی کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کی گئی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئس سمیت ہر قسم کی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر، ٹھوس اور بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں منشیات کے نیٹ ورکس کی نشاندہی کریں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔
ڈی پی او نے خبردار کیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے غفلت، لاپرواہی یا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئس جیسی مہلک منشیات نوجوان نسل اور معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ ایسے میں پولیس کی جانب سے محض کارروائیوں کے اعلانات کے بجائے منشیات کی فروخت کے نیٹ ورکس کے خاتمے اور مستقل نگرانی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026