مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 17 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • ناران میں شدید برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں؛ این ایچ اے اور کے ڈی اے کی مشینری کی عدم موجودگی پر سوالات، سیاح اور مقامی آبادی مشکلات کا شکار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
پولیس

مانسہرہ: رات گئے پولیس کا ہوٹلوں میں سرچ اینڈ انسپیکشن آپریشن، خلاف ورزیوں پر متعدد ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج

17-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 35 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (خصوصی رپورٹ): ضلع مانسہرہ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، مشکوک افراد کی بروقت نشاندہی اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس نے رات گئے ہوٹلوں کی چیکنگ اور سرچ اینڈ انسپیکشن آپریشن شروع کر دیا۔ کارروائی کے دوران مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نے ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اشعر مشتاق کے ہمراہ رات گئے مختلف ہوٹلوں کا دورہ کیا۔ اس دوران ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف، رہائشی ریکارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق دورانِ چیکنگ متعدد ہوٹلوں میں قانونی تقاضوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں ہوٹلوں میں قیام کرنے والے افراد کا بروقت اندراج نہ کرنا، رہائشیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ نہ رکھنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم تنصیب یا غیر فعال ہونا شامل تھا۔ ان خلاف ورزیوں پر متعلقہ ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
اس موقع پر ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ Hotel Eye Application کے ذریعے ہر رہائشی کا مکمل کوائف کے ساتھ بروقت اندراج یقینی بنائیں، تمام ریکارڈ دستیاب اور محفوظ رکھیں اور ہوٹلوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو ہر وقت فعال حالت میں رکھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ انسپیکشن آپریشنز کا بنیادی مقصد ہوٹلوں میں قیام پذیر مشکوک
افراد کی بروقت شناخت، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کرنا ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ایسے اقدامات اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026