مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
8 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 19 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ • مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • مانسہرہ ڈاٹ کام پر ووٹنگ کے زریعے سٹار بے بی آف دی منتھ •
پولیس

ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار

19-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
Read in English
ہری پور (خصوصی رپورٹ): تھانہ پنیاں پولیس نے مانسہرہ کے رہائشی محمد بشیر کے قتل اور واقعے کے شواہد مٹانے کی مبینہ کوشش کے مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے محمد بشیر کو قتل کیا اور بعد ازاں ان کی رہائشی جھونپڑی کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مقتول کی لاش بھی جل گئی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 8 نومبر 2026 کو تھانہ پنیاں کی حدود میں واقع ڈھاکہ رکھ، رہتی پٹی، دیہہ ممائیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے میں محمد بشیر کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جبکہ ان کی رہائش گاہ، جو ایک چھپر نما جھونپڑی تھی، کو بھی آگ لگا دی گئی۔
واقعے کی اطلاع پر مقتول کے بیٹے محمد بلال کی مدعیت میں ملزمان دل وزیر، صدام اور عمران کے خلاف تھانہ پنیاں میں مقدمہ نمبر 302، 436، 201 اور 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔
واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر خان نے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی اور ڈی پی او ہری پور تیمور خان کو ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔
ڈی پی او ہری پور تیمور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنیاں احسن شکور نے ڈی ایس پی سرکل صدر راجہ ممتاز ترک کی نگرانی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی شروع کی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت دل وزیر ولد راجو، صدام ولد دل وزیر، ساکنان جبوڑی، جبکہ عمران ولد اورنگزیب، سکنہ شنکیاری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں، مبینہ محرکات اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
سید معصوم شاہ مرحوم کی زوجہ سید بلال شاہ جنرل سیکرٹری ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ اور سید وقار شاہ کالج روڑ کی والدہ محترمہ اج وفات پا چکی ہیں جنکی نمازجنازہ بروز بدھ30۔2 پر کہو والی زیارت میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت۔ فرماکر ثواب دریں حاصل کریں اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے آمیں ثمہ آمین