مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
8 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 19 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار • .تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار • مانسہرہ: کوٹکے میں ٹوٹی کنکریٹ سلیب تلے دب کر 8 سالہ طالب علم جاں بحق، واقعے نے کئی سوالات کھڑے .کر دیے • مانسہرہ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آئس اور ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار • ہری پور: پنیاں پولیس کی کارروائی، مانسہرہ کے شہری کے قتل اور جھونپڑی کو آگ لگانے کے مقدمے میں تین ملزمان گرفتار • .مانسہرہ میں گھریلو سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش، شہری سراپا احتجاج • .مانسہرہ میں آئس جیسے مہلک نشے کی روک تھام کے لیے پولیس کا سخت اقدام، ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری • مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ہیروئن سمیت دو ملزمان گرفتار، عدالتی مفرور بھی حراست میں لے لیا گیا • مانسہرہ: پانو ڈھیری میں نوجوان حذیفہ کے قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار •
پولیس

.تھانہ بٹل پولیس کی بڑی کامیابی، دو اندھے قتلوں کا سراغ، 6 ملزمان گرفتار

19-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 24 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ بٹل پولیس نے دو الگ الگ اندھے قتلوں کے مقدمات ٹریس کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت مجموعی طور پر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی مانسہرہ شاہنواز خان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو دونوں مقدمات کی تفتیش اور گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر تھانہ بٹل پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش اور جدید تحقیق کے ذریعے دونوں واقعات کے مقدمات ٹریس کیے۔
وقار الحسن قتل کیس:
پولیس کے مطابق جلیل آباد کے رہائشی وقار الحسن کو 11 نومبر کی شب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس نے دو ملزمان محمد زبیر اور عرفان احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی بٹل کے رہائشی شفیع نامی شخص کے ساتھ پرانی دشمنی تھی اور وہ اسے ڈرانے دھمکانے کے لیے جا رہے تھے۔ اس دوران مقتول وقار الحسن نے انہیں دیکھ لیا اور ان کا تعاقب کیا، جس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا۔
ساجد قتل کیس:
پولیس کے مطابق کھن پائین کے رہائشی ساجد کو اکتوبر میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش پہاڑی سے نیچے پھینک دی گئی تھی۔ اس مقدمے کی تفتیش کے دوران ایک خاتون سمیت چار ملزمان، مسماۃ (ا) بی بی، محمد فیاض، محمد عارف اور عبدالوحید کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالوحید کے انکشاف پر قتل میں استعمال ہونے والا مبینہ پھندہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ساجد قتل کیس کے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
انا للہ وانا الیہ راجعون خبر غم ۔ شوکت حیات مرحوم کا بیٹا نزاکت جاوید مرحوم کا بھتیجا احمد حیات اعوان اور عامر اعوان کا بھائی انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی حنیف اعوان کا کزن خرم حیات آج رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ھیں جنکی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا