مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
17 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 29 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی، سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ • مانسہرہ: کاروباری شخصیت طارق خان سواتی کا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پر رضاکارانہ طور پر بورڈ ہٹانا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین • مانسہرہ: کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری • مانسہرہ: عباسی چوک میں سائلنسر کی دکان پر دھماکہ، 3 افراد زخمی • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام، اہم چوکوں کو واگزار کرانے، شاہراہِ ریشم کی کشادگی اور بڑی مارکیٹوں کو سڑکوں سے پیچھے لانے کا حکم • مانسہرہ: تجاوزات آپریشن پر جمعیت علماء اسلام کا ردعمل، ’’کیا ایمرجنسی اور گورنر راج غریب ریڑھی بانوں کے لیے نافذ کیا گیا تھا • ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مانسہرہ: آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی، سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ • مانسہرہ: کاروباری شخصیت طارق خان سواتی کا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پر رضاکارانہ طور پر بورڈ ہٹانا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین • مانسہرہ: کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری • مانسہرہ: عباسی چوک میں سائلنسر کی دکان پر دھماکہ، 3 افراد زخمی • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام، اہم چوکوں کو واگزار کرانے، شاہراہِ ریشم کی کشادگی اور بڑی مارکیٹوں کو سڑکوں سے پیچھے لانے کا حکم • مانسہرہ: تجاوزات آپریشن پر جمعیت علماء اسلام کا ردعمل، ’’کیا ایمرجنسی اور گورنر راج غریب ریڑھی بانوں کے لیے نافذ کیا گیا تھا • ایبٹ آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی کمشنر ہزارہ سے ملاقات، عوامی مسائل اور مبینہ بدعنوانیوں پر تبادلۂ خیال • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •

مانسہرہ: آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی، سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ

29-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 29 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن جہانزیب نذیر خان اور کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی کی زیرِ صدارت منعقدہ آن لائن کھلی کچہری میں بالاکوٹ کے شہری کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کی آمدورفت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ کے ایک رہائشی شہری نے سکول اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے باعث پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔ شکایت پر ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر فوری عملی اقدامات کیے گئے۔
اس سلسلے میں ایس پی سرکل بالاکوٹ صابر خان اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان کی زیرِ صدارت کرش پلانٹس مالکان اور ہیوی وہیکلز کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لنک روڈ گرلاٹ سمیت دیگر مقررہ مقامات پر سکول اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق ہیوی ٹریفک کی آمدورفت صبح 7 بجے سے 9 بجے تک، جبکہ دوپہر 12 بجے سے 2 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد سکول آنے اور جانے والے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور مصروف اوقات میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔
ٹریفک اسٹاف اور بالاکوٹ پولیس کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ کرش پلانٹس اور ہیوی وہیکلز کے مالکان کو بھی مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آن لائن کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کو عوامی مسائل کے حل اور بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، فیصلے کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کی مسلسل نگرانی اور پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ضروری ہوگی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مانسہرہ: جنکلاں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی جناب سردار ظہور احمد صاحب اور سردار منظور احمد صاحب کے حقیقی چچا، جبکہ جناب سردار سجاد احمد صاحب کے والد محترم جناب محمد افضل صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات، 29 اکتوبر 2026ء، سہ پہر 3:00 بجے جنکلاں، مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔