ٹریفک حادثہ
کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی
10-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
40 وزٹ
Read in English
کوائی میدان، پٹن کے قریب علاقے تورکمر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع کولئی پالس سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ڈاٹسن گاڑی میں سوار تھے کہ اسی دوران ایک دوسری گاڑی، جس پر ایکسکیویٹر مشین لوڈ تھی، اچانک نیچے جا گری اور ایکسکیویٹر سمیت ڈاٹسن گاڑی پر آ گری۔
حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع کولئی پالس سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد، حالت اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں