مانسہرہ (نمائندہ خصوصی)
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے معاشرتی اقدار کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے ٹک ٹاکر فیضان عالم عرف چھوٹا ڈان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق غازیکوٹ سے ہے، جو مبینہ طور پر مسلسل قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ضلعی پولیس نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے، بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کو برائیوں سے پاک رکھا جا سکے۔
📢 سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
40