نیپال میں تباہی تھم نہ سکی — آنکھوں دیکھا المیہ 😭

12

کھٹمنڈو – نیپال میں گلیشیائی جھیل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے رحمت کا دامن چھوڑ دیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مگر ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نیپال کے ضلع راسووا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے، جبکہ 570 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
لاپتا افراد میں 400 سے زائد غیرملکی شامل ہیں، جن میں بھارتی، امریکی، آسٹریلوی، برطانوی، کینیڈین، ملائیشین اور یوکرینی شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب چین کے تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں 260 غیرملکی شامل ہیں، جبکہ 3 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
مسلسل موت کو آنکھوں سے دیکھنا، بچوں کی معصوم مسکراہٹیں مٹ جاتی دیکھنا — کچھ مناظر الفاظ سے باہر ہیں۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں، یہ انسانی زندگیاں ہیں، خاندان ہیں، خواب ہیں جو مٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں