ایبٹ آباد: مری روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا افغان شہری گرفتار.

19

ایبٹ آباد – ایبٹ آباد کی مری روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ایک افغان شہری کو ایس ایچ او کینٹ علی جدون نے گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گرفتار افغان شہری اسماعیل ولد بابر خان ہے، جو مری روڈ پر شمع بیکری کے قریب کباڑ کا کاروبار کرتا تھا۔ وہ مری روڈ پر گھومنے پھرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کے شبہ میں ایس ایچ او کینٹ علی جدون نے اسماعیل کی چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ وہ مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔ پولیس کے مطابق اسماعیل کے پاس:
· نہ ہی پاکستان میں قیام کے حوالے سے کوئی قانونی اجازت نامہ یا دستاویز موجود تھی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسماعیل کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افغان شہری کے پاکستان میں قیام اور دستاویزات سے متعلق مزید چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں