پشاور: امیر ترین افغان شہریوں کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز، 400 سے زائد بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے.

26

پشاور – خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے مالی اثاثوں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کے بینک اکاؤنٹس اور مالی اثاثوں کے بارے میں کارروائی کے لیے وفاق سے اجازت طلب کر لی ہے۔
400 سے زائد اکاؤنٹس سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق مختلف بینکوں میں بعض افغان شہریوں کے اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی لین دین کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ وطن واپسی کے عمل کے دوران 400 سے زائد اکاؤنٹس سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے مالی اثاثوں کو نشانہ بنائے گی تاکہ:
غیر قانونی مالی لین دین کا سراغ لگایا جا سکے
· ملک سے باہر منتقل کیے گئے سرمائے کی نشاندہی کی جا سکے
· قومی خزانے کو محفوظ بنایا جا سکے
صوبائی حکومت نے اس کارروائی کے لیے وفاقی حکومت سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جلد ہی مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ حکومت ان شہریوں کے اثاثوں اور کاروباروں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت اور سیکیورٹی پر کسی بھی منفی اثر کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں