مانسہرہ:
ٹریفک انسپکٹر نصیر حسین شاہ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مرکزی ملزم قلندر شاہ ولد مزمل شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق لاچی منگ، تحصیل چھتر پلین سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 21 رمضان المبارک کو پیش آیا تھا، جس میں ٹریفک انسپکٹر نصیر حسین شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
تاہم، عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
🚨 مانسہرہ: ٹریفک انسپکٹر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار 🚨
24