🚨 چٹہ بٹہ میں اندوہناک واقعہ: بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار 🚨

18

مانسہرہ:
تھانہ صدر کی حدود چٹہ بٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 64/65 سالہ بزرگ شہری سلطان ولد گلستان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حضر ولد پرویز سکنہ چٹہ بٹہ کو جدید تفتیشی حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول (آلہ قتل) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز مورخہ 23 اپریل 2026 کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر سلطان کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں