تھانہ بفہ (مانسہرہ_ڈاٹ_کام) بچے کے ساتھ زیادتی اور فائرنگ کا واقع ، تمام ملزمان گرفتار ، 1 زخمی ملزم نے خود کو چشمدید گواہ (راہگیر) ظاہر کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، بہترین تفتیش کی بدولت تینوں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ بفہ کی حدود میں کل مورخہ 25/04/2026 کو ایک بچے کے ساتھ زیادتی اور فائر کرکے پیٹ میں زخمی کیاگیا۔
دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم اسامہ ولد سلیم بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد میں ملزم کے دوست کبیر اور نصیب زادہ بھی موقع پر پہنچے اور انھوں نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔
بچے کے بیان کے مطابق تینوں ملزمان کا موقع پر کسی بات میں آپس میں جھگڑا ہوا اور کبیر نے اپنے ہی ساتھی پر گولی چلا دی اور مجھے بھی قتل کرنے کی نیت سے پیٹ پر فائر کیا۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم نے خود کو راہ گیر بنا پر پیش کیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے اقدام قتل ، زناء اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سے زخمی ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
تھانہ بفہ: بچے کے ساتھ زیادتی اور فائرنگ کا ہولناک واقعہ — تینوں ملزمان گرفتار، ایک نے راہگیر بن کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش.
22