ہری پور: تھانہ خانپور پولیس کی مؤثر کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد.

26

ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر تھانہ خانپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خانپور ڈیم سپل وے کے قریب ایک شہری کا موٹرسائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ خانپور میں زیر دفعہ 381-A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا۔ مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان، شہزاد طاہر ولد محمد ارشاد سکنہ ڈھوک کالا خان راولپنڈی اور محمد عبید ولد محمد عرفان سکنہ اسلام آباد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران انکشافات متوقع ہیں اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں