🚨 مردان: مولانا محمد ادریس قتل کیس کی ایف آئی آر درج.

24

مردان: معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد ادریس کے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ زخمی پولیس کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر پیچھے سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعے کے وقت گاڑی میں مولانا محمد ادریس، دو پولیس اہلکار اور ڈرائیور موجود تھے۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مقدمے میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے قتل کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں