بٹگرام: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اجلاس.

28

بٹگرام میں ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کے دوران بجلی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل، ایکسین پیسکو اور ایس ڈی او بٹگرام سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے ایام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، لوڈ مینجمنٹ، خراب ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو عید کے موقع پر بجلی کی فراہمی میں کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔



اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پیسکو کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عید کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں