ایبٹ آباد: پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے سرکاری ملازمین سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کی جانے والی ریکوری کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ ملازمین نے معروف قانون دان محمد ریاض کوہستانی کی وساطت سے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس میں ریکوری کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ حتمی فیصلے تک ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی نہ کی جائے۔
کیس کی سماعت جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس دوران کسی بھی قسم کی ریکوری عمل میں نہ لائی جائے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس مد میں ہزاروں سرکاری ملازمین سے کٹوتیاں کی گئی تھیں، جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کا اہم فیصلہ: سرکاری ملازمین سے ریکوری پر حکمِ امتناعی جاری.
21