ہری پور میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

21

ہری پور کے علاقے کھلابٹ میں دو روز سے لاپتہ 18 سالہ نوجوان عبدالوہاب ولد راجہ قیصر کی لاش آبی ڈوئیاں کے ویران مقام سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کی والدہ نے گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد آج اس کی لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں