ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کا واقعہ: پولیس اہلکار عبدالعزیز شہید.

29

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالعزیز شہید ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ یارک پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالعزیز قریبی ہوٹل میں چائے پینے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران گھات لگائے بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی کے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں