سرگودھا کے علاقے بلاک 8 میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ دو روز سے لاپتہ 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی گھر سے قریبی کریانہ کی دکان پر سامان لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
ڈی پی او سرگودھا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سرگودھا: 8 سالہ بچی کے اغوا، مبینہ زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ، 2 دن بعد لاش برآمد، پولیس نے 3 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے.
30