یونین کونسل بیٹ گلی میں المناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور صابر شاہ جاں بحق

29

بیٹ گلی: یونین کونسل بیٹ گلی کے وی سی بیٹ گلی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مکران والوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور صابر شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے ہمراہ موجود اشرف خان ڈیریاں خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا چھا گئی۔ حادثے کی خبر سنتے ہی اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔
مرحوم صابر شاہ کی وفات پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔


اللّٰہ تعالیٰ مرحوم صابر شاہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲🕊️

مزید مقامی خبروں اور بریکنگ اپڈیٹس کے لیے MansehraDotCom کو فالو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں