امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی منٹ ملک کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا یادگاری سکہ تیار کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق سکے کے اگلے حصے پر “Liberty”، “In God We Trust” اور “1776–2026” درج ہوگا، جبکہ پچھلی جانب امریکی عقاب کی تصویر شامل کی گئی ہے۔ یہ ڈیزائن اس سے قبل سامنے آنے والے ابتدائی مسودے میں ترمیم کے بعد تیار کیا گیا، جس میں ٹرمپ کو مکا بلند کیے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس کے گرد “Fight, Fight, Fight” کے الفاظ درج تھے، جو 2024 میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی یاد دلاتے تھے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس یادگاری سکے پر اپنی تصویر شامل ہونے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب ناقدین نے اس فیصلے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی قوانین زندہ افراد کی تصاویر کرنسی پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، تاہم یہ پابندی بنیادی طور پر کاغذی نوٹوں پر لاگو ہوتی ہے، جبکہ سکوں کے حوالے سے مختلف قانونی تشریحات موجود ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے 2020 میں ایک قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر
🇺🇸 امریکہ کی 250ویں سالگرہ: صدر ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے کا اعلان.
26