⚽ ارجنٹینا سے شکست کے بعد شہزادہ ولیم کا انگلینڈ کی ٹیم کے نام جذباتی پیغام.

24

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں انگلینڈ کی 2-1 سے شکست کے بعد برطانوی شہزادہ ولیم نے انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے لیے حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
شہزادہ ولیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ “آپ نے بھرپور کوشش کی اور ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے۔ آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں نے جس جذبے، عزم اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، اس نے پوری قوم کو متاثر کیا۔
اپنے پیغام کے اختتام پر شہزادہ ولیم نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ “اپنے سر فخر سے بلند رکھیں۔”

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں