🚨 سعودی عرب: ریاض میں گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث مانسہرہ کے 5 نوجوان جاں بحق.

20

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے بعد دم گھٹنے سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں 5 افراد کا تعلق ضلع مانسہرہ جبکہ ایک کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں:
محمد سعید اور عابد حسین (سکنہ بالاکوٹ بن، حال مقیم جلو)
عبدالرحمٰن (سکنہ پنجول/منڈہ گچھہ، جبوڑی)
محمد سفیر (سکنہ جابہ، عرب کھن، مانسہرہ)
محمد رستم (سکنہ گاندھیاں، ضلع مانسہرہ)
شامل ہیں، جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھٹے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ریاض کے گنجان آباد علاقے منفوحہ میں پیش آیا، جہاں گیس لیک ہونے کے بعد دم گھٹنے سے تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سعودی سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ پاکستانی سفارت خانہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میتوں کو وطن منتقل کرنے کے انتظامات کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں