پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن کوششوں سے دستبرداری کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اب بھی مذاکرات، سفارت کاری اور خطے میں پائیدار امن کا بھرپور حامی ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ کشیدگی عارضی ہے اور امید ہے کہ بالآخر مذاکرات اور امن کی راہ دوبارہ ہموار ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت آج بھی مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک ہے، جو فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کے آغاز میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا 27 فروری کا مؤقف آج بھی برقرار ہے اور ملک امن، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
طاہر اندرابی نے ہر قسم کے مسلح حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارت اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا رکاوٹ ترسیل کا حامی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش رکھتا ہے اور خطے کی مجموعی
🇵🇰 پاکستان نے امریکا، ایران امن کوششوں سے دستبرداری کا تاثر مسترد کر دیا
41