پاکستان اور چین کا سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق.

22

شنگھائی: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کے تحت اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ ڈیجیٹل اکانومی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
دریں اثنا، پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں