پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی.

27

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئر لائنز اور بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں، بشمول فوجی پروازوں، کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی اب 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں، جس میں تازہ نوٹم کے ذریعے مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں