فیفا ورلڈ کپ 2026ء فائنل کے ٹکٹوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے.

4

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق فائنل میچ کے ایک ٹکٹ کی کم از کم قیمت 6,943 امریکی ڈالر جبکہ اوسط خریداری قیمت 11,327 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو امریکا میں کسی بھی کھیل کے ایونٹ کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں سیکشن 115A کی ایک نشست کی قیمت 28,479 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس س قبل 2024ء کے سپر باؤل کے ٹکٹ اوسطاً 9,411 امریکی ڈالر کے ساتھ امریکا کے مہنگے ترین کھیلوں کے ایونٹ سمجھے جاتے تھے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کے ساتھ 2007ء کی اپنی وائرل تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے زندگی کے حیران کن اتفاقات میں سے ایک قرار دیا۔
میسی نے لامین یامال کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں دنیا کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں شمار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں