بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے پر ایک خاتون نے مبینہ طور پر سیاہی پھینک دی، جس سے احتجاجی مقام پر کچھ دیر کے لیے افراتفری پھیل گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سماجی کارکن سونم وانگچک کی 21 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیے جانے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیجیت دیپکے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران قریب موجود ایک خاتون نے اچانک ان پر سیاہی پھینک دی، جس کے چھینٹے اسٹیج پر موجود دیگر افراد پر بھی پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد احتجاج میں موجود افراد نے خاتون کو قابو کر لیا، اس کے ہاتھ سے سیاہی کی بوتل لے لی اور اسے اسٹیج سے دور منتقل کر دیا۔