اسپین: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھا کر ورلڈ کپ جیتنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔ آٹھ میچز پر مشتمل مہم کے دوران کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کر سکی، جبکہ اس کے خلاف پورے ایونٹ میں صرف ایک گول اسکور کیا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیصلہ کن گول فیرن ٹوریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اسکور کیا، جس نے اسپین کو 16 سال بعد دوبارہ عالمی ٹائٹل دلایا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین ایک اور منفرد اعزاز کا بھی حق دار بن گیا۔ وہ بیک وقت مردوں اور خواتین دونوں کے فٹبال ورلڈ کپ ٹائٹلز اپنے پاس رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ اسپین کی خواتین کی ٹیم نے 2023 میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتا تھا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران مجموعی طور پر 308 گول اسکور کیے گئے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
🟥 صرف ایک گول کھا کر اسپین نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا.
27