یوکرین کا ایران کو پیغام، ایرانی بحری جہاز پر حملہ غیر ارادی قرار، معاوضہ دینے کی پیشکش.

16

کیف: یوکرین نے ایران کو آگاہ کیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر ہونے والا حملہ دانستہ نہیں تھا بلکہ ایک غیر ارادی غلطی کا نتیجہ تھا، اور کیف تہران کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کا مقصد ایرانی مفادات کو نشانہ بنانا نہیں تھا، بلکہ یہ حادثاتی نوعیت کا واقعہ تھا۔

ذرائع کے مطابق یوکرین نے حملے سے متاثر ہونے والے ایرانی بحری جہاز کے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ ادا کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں