انڈونیشیا: مسافر بردار بحری جہاز میں آگ، 5 افراد ہلاک، 41 لاپتہ.

39

انڈونیشیا کے جزیرے مدورا کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 41 افراد لاپتہ ہوگئے۔
انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے جنوبی سولاویسی کے شہر مکاسر جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق بحری جہاز میں مجموعی طور پر 271 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 225 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لاپتہ 41 افراد کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ایجنسی کے مطابق امدادی ٹیمیں کشتیوں، غوطہ خوروں اور دیگر وسائل کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ جاری کردہ ویڈیوز میں بحری جہاز سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ متعدد مسافروں نے آگ اور دھوئیں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔


حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں