چین کا آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار.

31

چین نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین میں تعینات چینی سفیر سُن ژِن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کے اپنے مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات اور انسانی صورتحال کا جائزہ لیا، جس کے بعد چین نے انسانی امداد اور ترقیاتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں