اسکول میں اچانک بلایا گیا… چند لمحوں بعد ایسا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا.

28

بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک نجی اسکول کی 29 سالہ ٹیچر سندھیا کو مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ایک نقاب پوش شخص نے اسکول کے احاطے میں قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اسکول پہنچا، ٹیچر کو نام لے کر باہر بلایا اور حملہ کر دیا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق چیخ و پکار سن کر عملہ مدد کے لیے پہنچا تو ملزم نے انہیں بھی دھمکایا اور واردات کے بعد بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

زخمی ٹیچر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ ملزم امیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم گزشتہ دو برس سے مقتولہ کا تعاقب کر رہا تھا اور مسلسل دوستی و رابطے پر اصرار کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ نے دوستی سے انکار کیا تھا اور چند روز قبل ملزم کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق قتل بظاہر اسی مقدمے کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں