میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 20 بوتل دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار.

37

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید خان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران میرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ سلیمان خان اور ایس ڈی پی او سرکل میرپور نذیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میرپور احسن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران ملزم اشبان ولد عمران خان، سکنہ میرا مظفر، کے قبضے سے 20 بوتل دیسی ساختہ شراب برآمد کی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 1254، جرم EHO 3/4 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے پابندِ سلاسل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں