ہنزہ (ویب ڈیسک) – ضلع ہنزہ کے علاقے اشاہر نالے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق مقتول کا تعلق بسین، گلگت سے بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ہنزہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے نکالا اور مورچری وین کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال علی آباد منتقل کر دیا، جہاں لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ہنزہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک واقعے کی نوعیت اور موت کے اسباب کے بارے میں کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اور تعلق بسین ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہنزہ: اشاہر نالے سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں.
28