اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کی امید عدلیہ ہے اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔
سپریم کورٹ کے باہر سلمان اکرم راجا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں، انہیں ٹوٹنے نہیں دینا، جبکہ ہمیں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہوکر واپس آئیں گے تو جلسے اور جلوس بھی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال کے اردگرد پی ٹی آئی کا کوئی کارکن موجود نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ عناصر انتشار پھیلانا چاہیں گے، تاہم پی ٹی آئی کو ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا ہوگی تاکہ صورتحال کو خراب ہونے سے روکا جاسکے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی مسلح جتھا نہیں، مؤثر ڈائیلاگ ہوں گے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔
عدلیہ عوام کی امید، سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا، سہیل آفریدی.
23