اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

27

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ قیدی کو جیل میں ہونے کے باوجود انسانی سلوک اور ضروری طبی سہولیات حاصل کرنے کا حق ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
تحریری حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ میں فزیشن، جنرل سرجن، انٹرنل میڈیسن، آئی اسپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی علاج میں شریک رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ علاج کے اخراجات بانی پی ٹی آئی یا ان کے اہلِ خانہ برداشت کریں گے، جبکہ ان کی صحت سے متعلق معلومات میڈیا یا عوام سے شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔
سپریم کورٹ نے اسپتال کے باہر کسی بھی عوامی اجتماع کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق معلومات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا، خلاف ورزی کی صورت میں دی گئی سہولیات واپس لی جاسکتی ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ کی ہفتے میں ایک ملاقات اور بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ ٹیلیفونک گفتگو کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں