لالہ موسیٰ: بیوی اور اس کے آشنا کا قاتل، شوہر نے دونوں کو بے دردی سے قتل کردیا.

12

لالہ موسیٰ (ویب ڈیسک) – ضلع لالہ موسیٰ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کرکے خوفناک واقعہ پیش کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جب گھر واپس آیا تو اس نے دروازے پر دستک دی، مگر بیوی اور اس کا آشنا دروازہ کھولنے پر آمادہ نہ تھے۔ بیوی بار بار کہتی رہی “جہلم چلے جاؤ، جہلم چلے جاؤ”، تاہم آدھے گھنٹے بعد دروازہ کھلا تو آشنا نے ملزم پر حملہ کردیا، بلکہ بیوی نے بھی شوہر پر سوٹے سے وار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حملے سے بچ گیا اور اس نے پہلے آشنا کو قتل کیا، پھر بیوی کو دیواروں سے پٹخ پٹخ کر ڈنڈے مارے اور آخر میں چھری سے اس کا گلہ کاٹ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے دوران مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی تنازعہ کے باعث پیش آیا، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں