لاہور – صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت، حکومتِ پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پنجاب کی وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنا صوبہ پاک فوج اور پولیس کے حوالے کر کے ملک کی سیر پر نکل گئے، وہ اب کس منہ سے معافی مانگ رہے ہیں؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پختونوں کی توہین اس وقت ہوتی ہے جب:
· ان کے پاس ہسپتال، اسکول، سڑکیں اور لیپ ٹاپ نہیں ہوتے
· وہ دریا عبور کرنے کے لیے ڈولیوں پر سفر کرتے ہیں
· پولیس بغیر وسائل کے دہشت گردوں سے لڑتی ہے
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز صوبائیت پر نہیں بلکہ پورے خیبرپختونخوا کے امن اور ترقی پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل پر دندناتے پھرنے اور باہر بیٹھے یوٹیوبرز کو خوش کرنے سے حکومت نہیں چلتی، بلکہ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی اور پختونوں کے حقوق پر عظمیٰ بخاری کا سخت بیان.
28