ایرانی فوجی قیادت کا قومی مفادات کے تحفظ کا عزم، دشمن کو مضبوط جواب دینے کا دعویٰ.

33

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈروں نے اہم اجلاس میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت نے دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان مضبوط رابطے کو اہم قرار دیا۔
بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد واحدی نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت دشمن کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اور موجودہ جنگ کے دوران دشمن نے ایرانی فوج کی حقیقی صلاحیت دیکھ لی ہے۔
ایرانی فوج کے کمانڈر اِن چیف امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے متحد، تیز اور مضبوط جواب دیا ہے۔
امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں