ایران نواز عراقی مسلح گروہوں کے اتحاد اسلامی مزاحمت برائے عراق (آئی آر آئی) نے سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
عراقی گروہ نے 12 ستمبر کو جاری بیان میں کہا کہ عراقی حکومت نے معتبر شواہد یا ٹھوس تحقیقات کے بغیر الزامات کو قبول کیا، جس پر اسے حیرت ہے۔
گروہ نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی کسی بھی سرکاری کمیٹی سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ عراق کو کسی ایسے تنازع میں شامل نہ ہونے دینے پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد اسے بند کر دیا ہے۔
عراقی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ حملے عراق کے ایران سے متصل ایک صوبے سے کیے گئے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور ایک عسکری کمانڈر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملہ، عراقی ملیشیا نے ملوث ہونے کی تردید کردی.
39