پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی میں 8.62 فیصد اضافہ.

29

پاکستان میں رواں ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 8.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی ہفتے کے مقابلے میں پیاز کی قیمت میں 125.52 فیصد جبکہ ایل پی جی میں 55.42 فیصد، ڈیزل میں 45.26 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 39.10 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گندم کے آٹے کی قیمت 30.18 فیصد، بجلی کے نرخ 25.24 فیصد، پسی ہوئی مرچ 16.37 فیصد، مٹن 15.92 فیصد، بیف 13.28 فیصد، کیلے 10.51 فیصد، تازہ دودھ 8.12 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 8.09 فیصد مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ آلو 35.21 فیصد، مرغی کا گوشت 24.30 فیصد، چینی 20.88 فیصد اور انڈے 19.95 فیصد سستے ہوئے۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 17.65 فیصد، نمک پاؤڈر میں 13.96 فیصد، چنے کی دال میں 13.52 فیصد اور مسور کی دال میں 12.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں