ڈرونز کے خلاف پاک فضائیہ کا نیا دفاعی نظام، چین اور ترکی کے ٹیکنالوجی سسٹمز شامل.

34

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مختصر فاصلے کے فضائی دفاع (SHORAD) کو مزید مضبوط کیا ہے۔
پی اے ایف کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں تین مختلف فضائی دفاعی نظام دکھائے گئے ہیں، جن میں چین کا HQ-17AE مختصر فاصلے کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم، ترکی کا ASELSAN KORKUT 35 ملی میٹر خودکار فضائی دفاعی توپ سسٹم اور ASELSAN ŞAHİN 40 ملی میٹر کاؤنٹر ڈرون سسٹم شامل ہیں۔
یہ مختلف نظام ایک تہہ در تہہ دفاعی حصار تشکیل دیتے ہیں، جس کا مقصد اہم فوجی تنصیبات کو مختلف فضائی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
اس دفاعی نظام کے ذریعے ڈرونز، لوئٹرنگ میونیشنز، ہیلی کاپٹرز، کروز میزائلز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں جیسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم قیمت اور چھوٹے ڈرونز کے بڑے پیمانے پر استعمال نے جدید جنگ میں فضائی دفاع کو ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے، جس کے پیش نظر ایسے مربوط کاؤنٹر ڈرون نظام کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں