سعودی عرب میں اچانک ہنگامی الرٹ، شہریوں کو کھڑکیوں اور بالکونیوں سے دور رہنے کا حکم.

26

ریاض: سعودی عرب کے شہر الطائف اور خمیس مشیط میں ابتدائی وارننگ سسٹم اور ہنگامی سائرن فعال کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں اور مقیم افراد کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق شہری اور مقیم افراد سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں کے اندر محفوظ مقامات پر رہیں اور غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
حکام نے خاص طور پر کھڑکیوں، بالکونیوں، چھتوں اور شیشوں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کی صورتحال ختم ہونے تک محفوظ مقامات پر موجود رہیں۔
یہ الرٹس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران سکیورٹی خدشات کے باعث متعدد مرتبہ ابتدائی وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔
سعودی حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات اور ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں